سمندری طوفان نے فلپائن کے شمالی علاقوں میں تباہی مچا دی

Philippines Storm

Philippines Storm

منیلا (جیوڈیسک) سمندری طوفان ساریکا کے بعد ہائیما فلپائن کے شمالی علاقوں سے ٹکرا گیا۔ صوبہ کاگیان میں 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں نے شدید تباہی مچائی۔

کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں اور مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا۔ حکام کے مطابق سمندری طوفان ہائیما سے فلپائن کے سات صوبوں میں ستائیس لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

درجہ پانچ کے طوفان کی وارننگ پر متاثرہ علاقوں میں سکول بند کر دیے گئے۔ چار روز پہلے ساریکا طوفان کی وجہ سے فلپائن میں تین افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ حکام کے مطابق طوفان کا رخ اب چین کی طرف ہے۔