سپر ہائی وے کراچی پر پولیس مقابلہ، القاعدہ برصغیر کے چھ دہشتگرد ہلاک

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) بقائی اسپتال کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرایس ایس پی ملیر راؤ انوار ٹیم کے ساتھ پہنچے دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ ہو گیا۔

مزید نفری منگوائی گئی اور پھر لاشیں گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق مارے گئے ملزمان کا تعلق القاعدہ برصغیر سے تھا جو تخریب کاری اور ٹارگٹ کلنگ کی پچاس سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے لیے شہر کی زمین تنگ کر دیں گے۔