پی پی سات کے ضمنی الیکشن سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر

Press Confrence Taxila

Press Confrence Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پی پی سات کے ضمنی الیکشن سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر، نمبر سکورنگ میں پی ٹی آئی کی ایک اور کامیابی ،جماعت اسلامی پی پی سات نے ضمنی اتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار عمار صدیق خان کی حمائت کا اعلان کر دیا۔

حمائت کا باضابطہ اعلان جماعت اسلامی پی پی سات کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ عتیق کاشمیری نے پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا، اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنماوائس چئیرمین یونین کونسل عثمان کھٹر عبید الرحمان سواتی،حافظ طیب امیر جماعت عثمان کھٹر،نعیم قریشی امیر جماعت یونین کونسل خرم پراچہ، مولانا غلام سرور ، قاضی ضیالحق ،حافظ عبید اللہ و دیگر موجود تھے۔

جبکہ پی ٹی آئی کے ایم این اے غلام سرور خان کے ہمراہ امیدوار عمار صدیق خان، ملک پرویز، ملک ایاز چئیرمین یونین وکونسل عثما ن کھٹر،وائس چئیرمین کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا سردار رضا شاہ آف مارگلہ،ملک عاشق حسین ممبر کینٹ بورڈ ٹیکسلا،حاجی زاہد رفیق ، سید اسد علی شاہ، سردار زبیر خان،ماسٹر نثار،سردار محمد علی فرزند سردار سید ریاض حسین شاہ،محمد سفیان انجم،کے علاقہ کثیر تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنان موجود تھے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ کرپشن سے لت پت حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے ،ملک میں احتساب ناپید ہوچکا ہے،مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی مفارد کے بر عکس پالیسیان بنا کر ملک کو داو پر لگایا رکھا ہے اتنا نقصان ہمیں انڈیا سے نہیں ہوا جتنا ان کرپٹ حکمرانوں سے ہوا۔

کرپٹ سیاستدانوں کے حوالے سیشفاف اور بلا تفریق احتساب پر ہمارا اور جماعت اسلامی کا موقف ایک ہی ہے،ہم دونوں کی سوچوں میں یکسانیت موجود ہے، انھوں نے جماعت اسلامی کی جانب سے پی ٹی آئی کے امیدوار عمار صدیق خان کی حمائت پر تمام قائدین کا شکریہ ادا کای جنہوں نے ان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ علاقہ کی تعمیر و ترقی اور مسائل کے حل کے لئے آئندہ بھی ملکر چلیں گے،اختتام پر حلقہ پی پی سات میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار عمار صدیق خان نے جماعت اسلامی کی حمائت پر اکا شکریہ ادا کیا، تقریب میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038