سپریم کورٹ کی سماعت سے پہلے کے ایم سی بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کی سماعت سے پہلے کے ایم سی بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی کے ایم سی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر مختلف محکموں میں مختلف گریڈوں میں تعینات کردیئے گئے سنیئر ڈائریکٹر کی پوسٹ نہ ہونے پر سنیئر ڈائریکٹر تعینات ہیں ڈی ایم سیز نے بھی سنیئر ڈائریکٹر کی پوسٹیں بنا دی ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی OPS،کیڈر نا ن کیڈر اور آئوٹ آف ٹرن پرموشن کی آج ہونے والی سماعت سے پہلے محکمہ ایچ آر ایم نے افسران کو اپنے محکموں اور گریڈ کم کرنے کے احکامات جاری کئے اور متعدد افسران جو کہ 20سال پہلے بھرتی ہوئے آج بھی اسی گریڈ مٰں اور اسی محکموں میں فرائض انجام دے رہے ہیں ان کو بھی اپنے محکموں میں واپس جانے کا کہہ دیا اس میں کراچی چڑیا گھر کی 17گریڈ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ویٹنری ڈائریکٹر کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔

جبکہ کے ایم سی کی بجٹ دستاویزات میں مالی سال 2015ء تا 2016ء میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرکی پوسٹ بھی مختلف محکموں میں مختلف گریڈوں میں رکھی گئیں ہیں ،کراچی انسٹی ٹیویٹ ہارٹ ڈیزز میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی پوسٹ 19گریڈ کی ،پیپلز اسپورٹس کمپلیکس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی پوسٹ 17گریڈ اور مونسپل سروسز میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر 16گریڈ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر 16گریڈ ظاہر کی گئی ہے جس سے افسران میں بے چینی پائی جاتی ہے کے ایک ہی ادارے کے مختلف محکموں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی پوسٹ میں مختلف گریڈ کیوں ہیں جبکہ کے ایم سی کی بجٹ دستاویزات میں سنیئر ڈائریکٹر کی پوسٹ کوئی نہیں لیکن مالی سال 2015ء تا 2016ء میں افسران کے آئوٹ آف ٹرن ترقیوں کے باعث سنیئر ڈائریکٹر کی پوسٹ بھی بجٹ دستاویزات سے ہٹ کر بنا دی گئی اور اب ڈی ایم سیز نے بھی من پسند افسران کی تعیناتی کے لئے سنیئر ڈائریکٹر کی پوسٹیں فوری نکال لیں۔