زہریلی مٹھائی سے جاں بحق ہونے والے افراد کا غم نہ بھولنے والا ہے۔ کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء

Leyyah News

Leyyah News

لیہ ( نامہ نگار) زہریلی مٹھائی سے جاں بحق ہونے والے افراد کا غم نہ بھولنے والا ہے ، انتہائی دل خراش اور افسوسناک وقوعہ جس پر جتنابھی دکھ ورنج کا اظہار کیاجائے کم ہے ۔یہ بات ڈی پی او لیہ کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء نے علاقہ تھانہ فتح پور میں زہریلی مٹھائی سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہارتعزیت کے دوران کہی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چک نمبر 105 کے رہائشی عمر حیات ،نذیراحمد چک نمبر 109 کے رہائشی محمدنواز،عبدالرحمٰن چک نمبر 110 کے رہائشی اکبر علی سمیت دیگر لواحقین کو ان کے رہائش گاہوں پر گئے اس موقع پر ڈی ایس پی کروڑ سرکل رمیض بخاری ،ایس ایچ او فتح پور وسیم اکبرلغاری ودیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ڈی پی او نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے وقوعے پر انتہائی دکھ اوررنج کا اظہاراوروفات پاجانے والوں کیلئے مغفرت اورلواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعاکی۔