تلہار کی خبریں کی خبریں 20/10/2015

Ayoub Kunbha

Ayoub Kunbha

تلہار (نمائندہ) شیعا علماء کونسل ضلع بدین کے وائس چیئرمین محمد حسن جعفری اور انجمن ابو طالب کے صدر نبی بخش قمبرانی نے کہا ہے کہ تحصیل تلہار کی انتظامیہ گہری نیند سو رہی ہے محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کے سلسلے میں کوئی خاص انتظامات نہیں کئے ہیں انہوں نے کہا کہ پانچ دن گذرجانے کے باوجود نہ کوئی امن امان کے حوالے سے اجلاس طلب کروایا گیا نہ کوئی صفائی ستھرائی اور اسٹریٹ لائٹ کا بندوبست کیا ہے جن کی وجہ سے عزاداریں کے جلوس کو مشکلات کا سامنہ ہے انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ فورن اس سلسلے میں ٹھوس اقدام کئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہار(نمائندہ) ہاء کورٹ کراچی نے تلہار کے وارڈ نمبر 2سے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے مرزا گروپ کے امیدوار محمد ایوب کنبھار کا فارم بحال کرکے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی سٹی پریس کلب کے صحافیوں سے ٹیلیفون پر بات کرتے ان کا کہنا تھا کہ غریب عوامی امیدوں کی حقیقی کامیابی ملی ہے بلدیاتی انتخابات میں اقتدارکی خاطر نہیں بلکہ عوام کو ان کے حقوق دلانے کیلئے حصہ لیا ہے اس عوام کے ووٹ سے ہم کامیاب ہوکران کی خدمت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہار(نمائندہ)تحریک انصاف کے کارکنان نے پارٹی رہنما جواد جمالی اور مرتضیٰ انڑ کی قیادت میں شہر میں غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ تلہار میں گزشتہ کئی دنوں سے 16گھنٹوں سے طویل بجلی غائب رہتی ہے جس کی وجہ سے یہاں کی معیشیت تباہ ہوچکی ہے اور گرمی کی وجہ سے لوگ سخت عذاب میں مبتلا ہیں انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی بجلی کی لوڈشیڈنگ بند کی جائے دیگر صورت احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہار (نمائندہ) حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں سینئر صحافیوں اور نیوز ایڈیٹرز نے سٹی پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات کی اس موقع پر اسحاق منگریو، فاروق سومرو،جعفر میمن،مہیش کمار و دیگر کا کہنا تھا کہ سندھ کے صحافیوں کو اپنے فرائض انجام دینے میں کافی مشکلات کا سامنہ ہے اس کے علاوہ صحافی جھوٹے مقدمات،پولیس کا تشدد،سیاسی دبائو سمیت دیگر چیلینجز سے لڑ کر حق اور سچ کی آواز بلند کرتے ہیں ان کے حقوق کیلئے حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ ایک بہترین پلیٹ فارم ہے انہوں نے کہا کہ میمبران انتخابات میں بیباک قیادت کو ووٹ کرکے کامیاب بنائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہار(نمائندہ) محرم الحرام کے سلسلے میں تحصیل تلہار کے مختلف امام بارگاہوں پر مجالس ،جلوسوں اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے گائوں مانک لغاری کی امام بارگاہ میں عالم حسین چھلگری،گائوں سائیں بخش میں وجیہہ الحسن لغاری،مرکزی امام بارگاہ تلہار میں مولانا افتخار حسین الحسینی،کہیری امام بارگاہ میں منظور حسین میمن ،جتوئی امام بارگاہ ذاکر حاکم علی سمیت دیگر ذاکرین نے مجلاس کو خطاب کرتے شہداء کربلا کی زندگی پر روشنی ڈالی جبکہ آج رات مرکزی امام بارگاہ سے ماتمی جلوس تعزیوں اور علم پاک کیساتھ برآمد ہوگا جو مختلف راستوں سے گشت کرکے واپس مرکزی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔