دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی، امریکی بیوہ کا ٹوئٹر کیخلاف مقدمہ دائر

Lawsuit

Lawsuit

نیویارک (جیوڈیسک)اردن میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے ایک امریکی کنٹریکٹر کی بیوہ نے ٹوئٹر کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ تمارا فیلڈس کے بقول ٹوئٹر دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کو پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔

تمارا فیلڈس کے شوہر لائڈ گزشتہ برس نو نومبر کو عمان میں پولیس کے ایک تربیتی مرکز پر ہونے ولے حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ فیلڈس کے مطابق’’ٹوئٹر نے جانتے بوجھتے ہوئے بھی اس شدت پسند گروپ کو پراپیگنڈا کرنے کا موقع فراہم کیا تھا۔

ان کے بقول یہ دہشت گرد گروہ اسی ویب سائٹ کے ذریعے پیسے بھی جمع کرتا ہے اور نئے لوگوں کو بھی اسی ویب سائٹ کے ذریعے بھرتی کیا جاتا ہے۔

انسداد دہشت گردی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے قانونی ماہرین نے اس مقدمے کو ایک انتہائی پیچیدہ جنگ قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق اس کے بعد اس طرح کے مزید مقدمات سامنے آئیں گے۔