ٹوبہ ٹیک سنگھ: زہریلی شراب سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہو گئی

Toba Tek Singh

Toba Tek Singh

ٹوبہ ٹیک سنگھ (جیوڈیسک) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کرسمس کے موقع پر زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔ ڈی ایچ کیو ٹوبہ ٹیک سنگھ اور الائیڈ اسپتال فیصل آباد میں اب بھی 25 سے زائد افراد زیرعلاج ہیں۔

پولیس کے مطابق کرسمس کے موقع پر کرسچین کالونی کے محلہ مبارک آباد میں زہریلی شراب پینے سے 50 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی۔

جنہیں فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں 9 جبکہ فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال منتقل کیے جانے والے 13افراد دم توڑ گئے۔

واقعے کی انکوائری کے لیے ڈی ایس پی عاطف عمران کی قیادت میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے ہلاکتوں کا مقدمہ درج کرنے کے بعد اب تک4 افراد کو حراست میں لیا، جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔ پولیس زیرحراست افراد کی تفصیلات بتانے سے گریز کر رہی ہے۔