آج رات سے پیر تک ملک کے متعدد حصوں میں بارشوں کی پیش گوئی

Rain

Rain

لاہور (جیوڈیسک) فاٹا، خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں پینتالیس ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔