لیہ کے نواحی قصبہ کوٹ سلطان سٹی میں آئل ٹینکر الٹنے سے آگ لگ گئی

Oil Tanker Fire

Oil Tanker Fire

لیہ (نامہ نگار) گزشتہ رات پونے ایک بجے کے قریب لیہ کے نواحی قصبہ کوٹ سلطان سٹی میں آئل ٹینکر الٹنے سے آگ لگ گئی جس کی لپیٹ میں سٹی میں مختلف دوکانیں و مکان آگئے۔

اطلاع ملنے پر ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد فوری طور پر جائے حادثہ کوٹ سلطان سٹی پہنچے جہاں پر فائربریگیڈ گاڑیوں ، ریسکیو 1122، ٹی ایم اے اور پولیس و مقامی شہریوں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جس کے دوران مو ثر امدادی کا روائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا ۔ جس سے کسی قسم کا جا نی نقصان نہیں ہوا ۔ جبکہ دوکا نیں جلنے سے ما لی نقصان ہوا۔

اس موقع پر ڈی سی او لیہ نے ریسکیو 1122 اور ٹی ایم اے کی فائربریگیڈ گا ڑیوں کی فوری کا روائی پر ان کی کا رکر دگی کو سراہا اور کام کر نے والے اہلکا روں کو شابا ش دی۔ اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظور احمد خان چانڈیہ ، انچارج 1122 ڈاکٹر محمد تسلیم ، تحصیلدار محال لیہ محبوب اقبال ہنجرا ،سیفٹی آفیسر 1122 عنا یت بلوچ ، ٹی ایم او لیہ عثما ن جا وید ، ڈی ایس پی صدر محمد اکرم نیازی ، ایس ایچ او کو ٹ سلطان شاہد محمود نے بھی امدادی سرگر میوں کی نگرانی و عملی طور پر حصہ لیا۔