ٹریکٹر ٹرالی کے ذکر پر قومی اسمبلی میں پھر گرما گرمی

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) پہلے خواجہ آصف کے الفاظ نے آگ بھڑکائی اب عابد شیر علی نے ہوا دے دی۔ وزارت پانی و بجلی کے مطالبات زر کی منظوری کے وقت اپوزیشن نے متعلقہ وزیر کی موجودگی ضروری قرار دی تو عابد شیر علی نے یہ جواب دیا۔

خواجہ آصف ٹرانسفامر کے لئے ٹریکٹر ٹرالی لینے گئے ہوئے ہیں۔ وزیر مملکت کے جواب پر خورشید شاہ نے شدید رد عمل دکھایا۔ عابد شیر علی سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کر دیا انکار پر گرما گرمی بڑھ گئی۔

اپوزیشن لیڈر نے ایوان کے اندر اور باہر سب کچھ بند کرنے کی دھمکی بھی دے دی۔ اسپیکر نے وزیر مملکت کو ماحول خوشگوار رکھنے کی ہدایت کی تو انہوں نے اپنے الفاظ پر معذرت کر لی۔