دریا خان : طوفانی بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی

Lightning

Lightning

دریا خان (جیوڈیسک) بھکر کی تحصیل دریا خان میں مسلسل ایک گھنٹہ طوفانی بارش کے باعث نواحی علاقہ تھلہ نون میں آسمانی بجلی گرنے سے محبوب نامی نوجوان بھٹہ مزدور جاں بحق ہو گیا۔ دوسرے واقعہ میں دلے والا میں مکان کی چھت پر سولر پلیٹ گرنے سے خاتون زندگی کی بازی ہار گئی۔

ادھر منکیرہ کے چک نمبر 216 میں بارش اور طوفان سے دیوار گرنے سے 8 سالہ منتظر نامی بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ شاہ عالم میں چھت گرنے سے دو خواتین اور ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ نوتک کے علاقہ میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوئے۔