پل باہمنی کے قریب پرالی سے بھرے ہوئے ٹرالر پر اچانک آگ چمک اٹھی، ٹریفک جام

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (پیر توقیر رمضان سے) پل باہمنی کے قریب پرالی سے بھرے ہوئے ٹرالر پراچانک آگ چمک اٹھی، ٹریفک جام، ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ بتا یا گیاہے کہ پل باہمنی کے قریب پرالی سے بھرے ہوئے ٹرالر میں بھری ہوئی پرالی کو اچانک آگ لگ گئی، سڑک پر ٹرالر سے آگ لگنے سے ٹریفک جام ہو گئی۔

گاڑیوں،موٹر سائیکلوں کی لائنیں لگ گئی ۔واقع کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو1122 کا عملہ مو قع پر پہنچ گیا جن کی کاروائی سے بڑھتی ہوئی آگ پر قابو پالیا گیا ہے ، اہل علاقہ اور ریسکیوکی کاروائی کے بعد کافی دیر گزرنے کے بعد آگ ختم ہو گئی۔تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہو ا ہے۔۔۔۔