این اے 125: ن لیگ کا ٹریبونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکا فیصلہ

PMLN

PMLN

اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن نے این اے 125 کے ٹریبونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا اعلان پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ فیصلہ چیلنج نہ کرنے کی صورت میں غلط روایت پڑ جاتی،خواجہ سعد رفیق انتخابی میدان میں مقابلہ کرنا چاہتے تھے، لیکن قانونی ماہرین کی رائے پر و عمل کرتے ہوئے حکومت نے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشیدکا کہنا ہے کہ این اے 125 کے فیصلے کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف نے قانونی ماہرین اوررفقا کی رائے کو سنا ہے پھر اس کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزرا ءکی پریس کانفرنس کے دوران بجلی کا تعطل ہوا اور بجلی ایک نہیں، دو نہیں، تین بار غائب ہوئی جس کی وجہ سے پریس کانفرنس بار بار روکنی پڑی۔