ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس کے سالانہ اعشائیہ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے سالانہ اعشائیہ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر نے لکھا کہ اس برس وہ کورسپانڈنٹ ایسوسی ایشن ڈنر میں شریک نہیں ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس کی یہ سالانہ تقریب اپنی رونق کے لیے مشہور ہے۔ جس میں میڈیا اور مشہور شخصیات سمیت عموماً امریکی صدر بھی شریک ہوتے ہیں۔

امریکی صدر اپنے مخالف میڈیا گروپس کو اکثر جعلی خبریں کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے امریکی میڈیا اور صدر ٹرمپ کے تعلقات میں تلخی پائی جاتی ہے۔

گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کی بریفنگ سے متعدد صحافیوں کو باہر نکال دیا گیا تھا۔