یکساں تعلیمی نظام کا نفاظ خوشحال معاشرے کا ضامن ہے۔ سید نیئر رضا

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا کہ عوامی کو بلدیاتی مسائل سے نجات دلا نے کے ساتھ جہالت کے خاتمے کے ذریعے معاشر ے میں سدھار لانے کے لئے کوشاں ہیں، دہرہ تعلیمی معیار جہالت کے خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے یکساں تعلیمی نظام کا نفاظ ہی خوشحال معاشرے کا ضامن اور تعلیم کے فروغ کا واحد ذریعہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین سید نیئر رضا نے شاہ فیصل کالونی میں صوت الشرق پبلک سیکنڈری اسکول کے زیر اہتمام سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن جمال حسین زیدی ،ممتاز عالم دین مفتی نور الہادی نعیمی اور دیگر بھی موجود تھے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ یہ امر باعث مسرت ہے کہ ہمارے نجی تعلیمی ادارے دنیاوی تعلیم کے ساتھ بچوں کو دینی تعلیم بھی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حفظ و ناظرہ ،انگلش میڈیم اور کمپیوٹر ایجوکیشن کے حصول سے ہم دو ر جدیدیت کا مقابلہ کرسکتے ہیں انہوں نے بچوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے حصول پر مکمل توجہ دیں کیونکہ موجودہ صدی علم کی صدی ہے علم کے ذریعے ہی ہم نہ صرف معاشرے میں سدھار لاسکتے ہیں بلکہ اپنے والدین ،اساتذہ ،علاقے اور ملک کا نام بھی دنیا میں روشن کرسکتے ہیں چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ بلدیہ کورنگی اپنے زیر انتظام اسکولوں میں تعلیمی معیار کی بہتری کے ساتھ تعلیمی ماحول کو بھی بہتر بنا رہی ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ضلع کورنگی میں فروغ تعلیم کے حوالے سے خدمات پر قابل اساتذہ ، علمی میدان میں شمعیں روشن کرنے والے ہونہار طلبہ و طالبات اور اُن کے والدین کو تعلیمی ایوارڈ ز نوازا جائیگا اس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی نے کہاکہ تعلیم کے فروغ کے لئے حکومتی اقدامات کے ساتھ معاشرے میں بسنے والے ہر فرد کو اپنا قومی کردار ادا کرنا ہو گا۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی