برطانیہ میں محمد نام سب سے مقبول قرار

Muhammad PBUH

Muhammad PBUH

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں محمد نام کو سب سے مقبول قرار دیا گیا ہے ۔ برطانیہ کے محکمہ شماریات نے دوہزار پندرہ میں رکھے جانے والے ناموں کی فہرست جاری کردی ہے۔

برطانیہ کے محکمہ شماریات نے مقبول ترین ناموں کی فہرست جاری کی جس کے مطابق محمد نام کو سب سے مقبول پایا گیا ہے ۔ نومولود بچوں کے نام رکھنے کیلئے محمد کو بے انتہا پسند کیا جا رہا ہے۔

انگلش میں محمد نام کے ہجے مختلف تھے تاہم ان سب ہجوں والے ناموں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے پر سات ہزار پانچ سو ستر بچوں کا نام محمد تھا ۔ برطانوی محکمے کا کہنا ہے کہ محمد نام سو ناموں کی فہرست میں سب سے پہلے 1924 میں دیکھنے میں آیا اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس میں اضافہ ہوتا گیا۔ 2014 میں بھی برطانیہ میں محمد مقبول ترین نام تھا۔