یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ: اینڈے مرے اور روجر فیڈرر کا چوتھے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی

 Andy Murray and Roger Federer

Andy Murray and Roger Federer

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں جاری یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں شاندار مقابلے ہوئے عالمی نمبر روجر فیڈرر نے جرمنی کے کھلاڑی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر چوتھے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ان کی جیت کا سکور چھ تین، چھ چار اور چھ چار رہا۔

عالمی نمبر تین اینڈے مرے بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور برازیلین حریف کو چھ تین، چھ دو اور سات پانچ سے زیر کرکے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

دوسری جانب ویمن ایونٹ میں روم کی سائمونا نے میزبان ملک کی شیبلی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد فتح سمیٹی جبکہ سابق ٹاپ سیڈ ٹینس سٹار وکٹوریا آزرنیکا نے جرمن کھلاڑی کو شکست کا مزہ چکھایا۔