پانی چوری کرنے کیلئے لگائے گئے دو لاکھ روپے مالیت کے پائپ جلا دئیے گئے

Pipe Burn

Pipe Burn

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ایس ڈی او محکمہ انہار کی طرف سے پانی چوری کرنے کیلئے لگائے گئے دو لاکھ روپے مالیت کے پائپ جلا دئیے گئے، ٹھیل کے کاشتکاروں کا ایس ڈی او ملک آصف جاوید کو خراج تحسین، عرصہ داراز بعد پانی کی فراہمی پر ایس ڈی او کے مشکور ہیں۔

کاشتکار، تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او محکمہ انہار ملک آصف جاوید نے پانی چوری کرنے والے کاشتکاروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھمن مائنر، اٹھیل پور مائنر، راجباہ کاہنہ بوچر سے پانی چوری میںملوث درجنوں کاشتکاروں کو پانی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پائپوں کی بڑی تعداد کو قبضہ میں لے لیا، جسے گزشتہ روز ٹھیل کے کاشتکاروں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں دو لاکھ روپے مالیت کے پائپ جلا دئیے گئے، جس پر ٹھیل کے کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے ایس ڈی او محکمہ انہار ملک آصف جاویدکے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ داراز بعد ٹھیل تک پانی پہنچانے پر ہم ایس ڈی او ملک آصف جاوید کے انتہائی مشکور ہیں۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126