وکی لیکس نے ہلری کلنٹن کی نئی ای میلز جاری کردیں

Hillary Clinton

Hillary Clinton

واشنگٹن (جیوڈیسک) وکی لیکس نے جلد ہی نئی ای میلز جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وکی لیکس نے امریکہ کی ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیداور ہلری کلنٹن کی دوہزار سے زیادہ مزید مبینہ ای میلز افشا کردی ہیں۔

جمعے کو جاری ہونے والی ان ای میلز میں وال اسڑیٹ میں ہلری کلنٹن کی تقریروں کے مسودے بھی شامل ہیں۔

وکی لیکس کا کہنا ہے کہ یہ ای میلز ان پچاس ہزار سے زیادہ خفیہ ای میلز کا حصہ ہیں جنہیں وہ عام لوگوں کے لیے جاری کرنا چاہتے ہیں۔

وکی لیکس کے سربراہ جیولین اسانج ایک آسٹریلوی کمپیوٹر پروگرامر، صحافی اور پبلیشر ہیں۔ انہوں نے 2006 میں اپنا ادارہ قائم کیا تھا جس کے تحت دنیا بھر سے اہم خفیہ دستاویزات شائع کی جاتی ہیں۔