ورلڈ بینک نے پاکستان کا قرضہ منسوخ کر دیا

The World Bank

The World Bank

کراچی (جیوڈیسک) ورلڈ بینک نے پاکستان کا 10 کروڑ ڈالر کا قرضہ منسوخ کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کی طرف سے اعلان کیے گئے اس قرض سے اندرون سندھ گیس کی سپلائی کو بہتر بنایا جانا تھا اور اس پراجیکٹ پر سوئی سدرن گیس کمپنی نے کام کرنا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی اس پراجیکٹ کے لیے ورلڈ بینک کی شرائط پوری نہیں کرسکی۔