70 سالہ بھارتی اداکار کبیر بیدی نے چوتھی بار شادی کا لڈو چکھ لیا

Bollywood Actor-Kabeer Bedi

Bollywood Actor-Kabeer Bedi

نئی دہلی (جیوڈیسک) عام طور پر لوگ اپنے پیاروں کو ان کی سالگرہ پر سرپرائز گفٹ دیتے ہیں لیکن بالی وڈ اداکار کبیر بیدی نے اپنی سالگرہ پردوستوں کو حیران کر دیا۔

کبیر بیدی نے کئے ایک تیر سےدو شکار،اپنی سالگرہ والے دن ہی ایک اور شادی کرڈالی،سالگرہ کی تقریب میں آنے والے دوست احباب برتھ ڈے بوائے کو دولہا کے روپ میں دیکھ کر حیران رہ گئے۔

دہلی میں ہوئی اس شادی میں کبیر بیدی نے صرف اپنے قریبی دوستوں کو ہی مدعو کیا تھا،70 سال کے کبیر کی 42 سالہ پروین دو سانج سے یہ چوتھی شادی ہے۔

اس سے قبل وہ اڑیسہ کی ڈانسر پروتیما بیدی سےشادی کر چکے ہیں جن سے ان کے دو بچے پوجا بیدی اور سدھارتھ بیدی ہیں،اس کے بعد انہوں نے برطانوی فیشن ڈیزائنر سوزین سےشادی کی،جن سے ان کا ایک بیٹا ایڈم ہے،سوزین کو طلاق دینےکےبعد کبیر بیدی نے ٹی وی اور ری ڈیو پریز ینٹر نکی بیدی سے شادی رچائی ۔

ماضی میں کبیر بیدی اداکارہ پروین بابی کے بھی عشق میں مبتلا ہو چکے ہیں،اپنے والد کی چوتھی شادی پر پوجا بیدی خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کچھ یوں کیا ہے کہ ہرکہانی میں ایک چڑیل یا سوتیلی ماں ہوتی ہے، میری کہانی میں بھی آ گئی۔