ظفر وال کے قریب بس الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) شکر گڑھ جانیوالی مسافر بس ظفر وال کے قریب الٹ گئی، حادثے میں 5 مسافر جاں بحق جبکہ 16 سے زائد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو ظفر وال کے قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ مسافر بس سامنے سے آنیوالے موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔