آزاد کشمیر : ڈینگی کے مزید کیسز منظر عام پر

DENGUE

DENGUE

مظفر آباد: آزاد کشمیر میں اب تک ڈینگی کے اٹھارہ کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے چار افراد کی تشخیص کردی گئی ، ایک شخص ڈینگی کے باعث جاں بحق ہوا۔سیکرٹری صحت عامہ آزادکشمیر کمال الدین نے مظفرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ آزادکشمیر میں اب تک ڈینگی کے چار کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ دیگر چودہ کیسز کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے۔ جن چار کیسز کی تصدیق ہوئی ہے یہ چار لوگ پنجاب سے ایزادکشمیر ایئے تھے۔
اب تک ایزادکشمیر میں ڈینگی سے متاثرہ ایک مریض کے موت واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آزادکشمیر میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے ریپڈ رسپانس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو فوری کارروائی کریں گی۔ ان کہنا تھا کہ عوام کے تعاون سے ہی ڈینگی کی روک تھام کی جا سکتی ہے۔