اسامہ کی بیوی کا پاکستان میں ٹانگ کا آپریشن کرانے سے انکار

Osama wife

Osama wife

القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے تین ماہ بعد بھی ان کی یمنی بیوی ایمل السدا اور پانچ بچے حراست میں ہیں۔بھائی ذکریا السدا کا کہنا ہے کہ ایمل السدا نے احتجاجا ٹانگ کا آپریشن کرانے سے انکار کردیاہے۔
برطانوی اخبار دی مرر کے مطابق اسامہ کی یمنی بیوی ایمل السدا کے بھائی ذکریا السدا بتایا کہ خاندان ایمل کی ذہنی اور جسمانی صحت کے متعلق پریشان ہے۔ پاکستان ایمل کو مسلسل حراست میں رکھ کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے۔ ایمل اسامہ کی بیوی تھی تاہم اس نے کوئی جرم نہیں کیا۔
ذکریا کا کہنا تھا ایمل پانچ بچوں کے ساتھ ایک کمرے میں موجود ہیں۔ وہ قید نہیں تاہم چوبیس گھٹنے ان کی نگرانی کی جارہی ہے۔ امریکی فوج نے ایبٹ آباد میں آپریشن کے دوران اسامہ کو بچانے کی کوشش پر ایمل کو ٹانگ میں گولی مارکر زخمی کردیا تھا۔