اسپیل برگ کی ‘لنکن بافٹا ایوارڈ میں سرفہرست

Lincoln Movie

Lincoln Movie

ہالی ووڈ(جیوڈیسک) ہدائتکار سٹیون سپیل برگ کی فلم “لنکن” دس نامزدگیوں کے ساتھ بافتا ایوارڈ میں سر فہرست ہے جبکہ “لائف آف پائی” اور “لیس میزرایبل” کو نو نامزدگیاں ملی ہیں۔

برطانیہ کے سب سے بڑے فلم ایوارڈ بافتا کے لئے نامزدگیوں کا اعلان لندن میں کیا گیا۔ فلم “لنکن” امریکی صدر ابراہم لنکن کی غلامی کے خاتمے کی جدوجہد پر مبنی ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ “لنکن” کو بہترین فلم، اداکار، معاون اداکار اور اداکارہ کے لئے نامزد کیا گیا ہے لیکن ہدائتکارسپیل برگ کو ناقدین نے نظر انداز کر دیا ہے۔

گو جیمز بانڈ سیریز کی فلم “اسکائی فال” نے برطانیہ میں ریکارڈ بزنس کیا ہے لیکن اسے صرف ایک نامزدگی ملی ہے۔