اعصام ،بوپنا کو یوایس اوپن ڈبلز سیمی فائنل میں شکست

aisam bopanna

aisam bopanna

یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں پاک، بھارت ٹینس اسٹارز اعصام الحق قریشی اور روہن بوپنا کی پیش قدمی سیمی فائنل میں ختم ہوگئی۔
اعصام الحق اور روہن بوپنانے گذشتہ روز نامکمل رہنے والے کوارٹر فائنل میں برٹش پلیئرز کولن فلیمنگ اور راس ہچنز کو تین سیٹ کے مقابلے میں شکست دیدی۔ کوارٹر فائنل شدید بارش کی وجہ سے تیسرے دن مکمل ہوسکا۔
اعصام اور بوپنا سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ لیکن ایک ہی دن میں دوسرا میچ کھیلنا انہیں مشکل پڑ گیا۔ سیمی فائنل میں پولینڈ کے ماریوس فریزنبرگ اور مارین مائیکو وسکو نے پاک بھارت پیئر کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دیدی۔فرنبرگ اور مائیکو وسکونے چھ دو اور سات چھ کی فتح کی بدولت فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ گذشتہ سال اعصام اور بوپنا نے گرینڈ سلیم یو ایس اوپن فائنل کھیل کرنئی تاریخ رقم کی تھی۔