افغانستان: خودکش دھماکے میں 16 افراد ہلاک، 20 زخمی

blast

blast

افغان صوبے ہلمند کے شہر لشکرگاہ میں خود کش دھماکے میں سولہ افراد ہلاک اور چوبیس زخمی ہوگئے ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خودکش دھماکہ لشکر گاہ میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کے باہر تندور کے قریب ہوا۔
لشکر پولیس ترجمان داد احمدی نے چینی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ خودکش کار دھماکہ تھا جس میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ سویلین بھی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے زخمیوں میں پانچ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔