القاعدہ کی قیادت جنوبی ایشیا سے منتقل ہوگئی ،امریکی حکام

al qaeda

al qaeda

امریکی حکام نے دعوی کیاہے کہ القاعدہ کی قیادت جنوبی ایشیا سے کہیں اور منتقل ہوگئی ہے ۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کیمطابق انٹیلی جنس ذرائع کاکہناہیکہ اسامہ کی موت کے بعد القاعدہ کے نئے سربراہ ایمن الظواہری مسلسل ٹھکانے تبدیل کررہے ہیں ۔ وہ امریکی ڈرون اور سی آئی اے کے حملوں سے بچنے کی کوشش کررہیہیں ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ ایمن الظواہری کا القاعدہ کے آپریشنز میں اہم کردار نہیں رہاہے ۔ دوسری جانب ایک پاکستانی انٹیلی جنس عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاہے کہ ایمن الظواہری یمن یا صومالیہ چلے گئے ہیں ۔