ایل پی جی کی فی ٹن قیمت میں 1360 روپے کا اضافہ

lpg

lpg

وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل اور اوگرا کی جانب سے پرائس میکنزم پر عدم کنٹرول کے باعث مقامی پروڈیوسرز نے ایک بار پھر ایل پی جی کی فی ٹن قیمت ایک ہزار تین سو ساٹھ روپے کا اضافہ کردیا۔
آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف عبدالہادی خان نے بتایا کہ پیداواری سطح پر قیمت میں غیرمنصفانہ اضافے کے نتیجے میں ہفتے سے فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت ڈیڑھ روپے، بارہ کلوگرام سلینڈر کی قیمت میں اٹھارہ روپے اور پینتالیس کلوگرام سلینڈر کی قیمت میں اڑسٹھ روپے بڑھ گئی ہے عبدالہادی نے بتایا کہ ملک میں استعمال ہونے والے مختلف ایندھنوں میں ایل پی جی کا حصہ بیس فیصد ہے لیکن ایل پی جی کی قیمتوں میں تواتر کے ساتھ اضافے کے نتیجے میں اب اس کا استعمال محدود ہوگیا ہے۔