ایل پی جی گیس ایک دن کم دوسرے دن چھہ روپے کلو مہنگی

lpg pak

lpg pak

مائع گیس پیدا کرنے والے حکومتی ادارے پارکو نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے صرف ایک دن بعد ہی گیس چھ روپے فی کلو مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  پارکو نے ایک روز قبل ایل پی جی کی قیمتوں میں گیارہ روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا تھا مگر اوگرا نے مائع گیس کی قیمتوں میں صرف پانچ روپے فی کلو کمی کے اعلان کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے پیش نظرپارکو کو مائع گیس کی قیمت میں مجبورا چھ روپے فی کلو کا اضافہ کرنا پڑ رہا ہے جبکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت چاہے تو عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچ سکتے ہیں کیونکہ ایل پی جی کی کل پیدا وار کا پینسٹھ فیصد حکومتی ادارے پیدا کرتے ہیں۔