اے ڈی پی پاکستان میں متبادل توانائی کے منصوبوں میں امداد دیگا

wind power

wind power

ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان میں متبادل توانائی کے منصوبے میں 36.8ملین ڈالر کی امداد دے گا۔  ایشیائی ترقیاتی بنک کے مطابق ترکی کی کمپنی زورلو انرجی کے اس منصوبے میں مدد دی جائے گی اور اس منصوبے میں ہوا سے بجلی بنانے کے 56.4میگا واٹ کا پلانٹ لگایا جائے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بنک کے مطابق بجلی کی لوڈ شیڈنگ پاکستان کی اقتصادی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے۔ اور اس سے پانچ مزید منصوبے اس کے بعد جلد مکمل ہو سکیں گے ۔اب تک6میگا واٹ بجلی صرف متبادل توانائی کے ذرائع سے بنائی جا رہی ہے۔ منصوبے کی کل لاگت 147ملین ڈالر ہو گی۔ منصوبے میں آئی ایف سی، حبیب بنک اور دوسرے اداروں کی امداد شامل ہے۔