برطانوی باکسرکوچ فریڈی کا ری میچ فیصلے پر خوشی کا اظہار

Freddie Roach

Freddie Roach

برطانوی باکسر عامر خان کے کوچ فریڈی روچ نے ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے ری میچ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں ری میچ کا بے صبری سے انتظار ہے۔
ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن نے عامر خان اور امریکی حریف لیمونٹ پیٹرسن کی فائٹ کا فیصلہ متنازعہ قرار دیتے ہوئے دوبارہ مقابلے کے احکامات جاری کردیے ہیں جبکہ آئی بی ایف کی جانب سے کوئی فیصلہ سامنے نہیں آسکا ہے۔
برطانوی باکسر کے کوچ فریڈی روچ کا کہنا ہے کہ انکا اصل مقصد امریکی باکسر کو شکست دیکر ٹائٹلز واپس حاصل کرنا ہے۔ متنازعہ فیصلے کی وجہ سے عامر خان ڈبلیو بی اے اور آئی بی ایف ٹائٹلز سے محروم ہوگئے ہیں۔