کوچنگ وہی کریگا جوعالمی چیمپیئن بنانے کا اہل ہوگا، ذکا اشرف

zaka ashraf

zaka ashraf

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری ذکا اشرف نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری اسے سونپی جائے گی جو ٹیم کو ورلڈ کپ جتوانے کی اہلیت رکھتا ہوگا۔
لاہور میں زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے دی جانے والی الوداعی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری ذکا اشرف نے کہا کہ کوچ کی تعیناتی کے حوالے سے انہیں پی سی بی کوچ کمیٹی سے ابھی تک حتمی سفارشات موصول نہیں ہوئیں۔ ڈیو واٹ مور سے بھی کوچ کمیٹی ہی ملاقات کرے گی۔