بھارتی ویزا نہ ملا، علی عظمت کے گانوں کی ریکارڈنگ انٹرنیٹ پر

ali azmat

ali azmat

کراچی : (جیو ڈیسک) بالی ووڈ میں پاکستانی میوزیکل بینڈ جنون کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے، بھارتی ویزا نہ ملا تو علی عظمت سے انٹرنیٹ پر گانے ریکارڈ کر والئے گئے۔

بالی ووڈ میں پاکستانی گلوکاروں کی اتنی اہمیت ہے کہ راحت فتح علی خان ، عاطف اسلم اور علی ظفر کے بعد اب علی عظمت بھی بلندیوں کو چھورہے ہیں۔

جنون بینڈ کے سنگر علی عظمت کو جب پوجا بھٹ نے اپنی فلم ۔۔جسم ٹو۔۔ کے لئے گانا گانے کی آفر کی تو ویزا کا مسئلہ سامنے آگیا۔ جس کے بعد علی عظمت نے گلوکاری سے انکار کردیا۔ مگر پوجا بھٹ کو طلب تھی تو صرف جنون کی۔ فلم کے لئے گانا انٹرنیٹ کے ذریعے ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ یوں علی عظمت نے فلم جسم ٹو کے لئے دو گانے اسکائپ پر ریکارڈ کروا لئے۔