بھارتی کپتان: دھونی پر ایک ٹیسٹ کی پابندی عائد

MS Dhoni

MS Dhoni

مرے پرسو درے کے مصداق پرتھ ٹیسٹ میں اننگز کی شکست کے بعد بھارتی  کپتان مہندراسنگھ دھونی پر سلو اوور ریٹ کے باعث ایک ٹیسٹ کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ دھونی ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے چوتھے اور آخری ٹیسٹ کیلئے دستیاب نہیں ہونگے۔

آئی سی سی قوانین کے مطابق بارہ ماہ کے دوران دو مرتبہ سلو اوور ریٹ کرانے والی ٹیم کے کپتان پر فوری طور پر ایک میچ کی پابندی عائد ہو جاتی ہے۔ مہندرا سنگھ دھونی گیارہ جولائی میں ویسٹ انڈیز کیخلاف بارباڈوس میں سلو اوور ریٹ کی مرتکب ہوئے تھے۔
پرتھ میں بھارتی ٹیم نے تین سو باسٹھ منٹ میں چھہتر اوور کرائے۔ بھارتی ٹیم پر میچ فیس کا بیس فیصد اور کپتان دھونی پر چالیس فیصد جرمانہ بھی عائد ہوگا۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں وریندرسہواگ قیادت اور ریزور ورندر سہاواگ وکٹ کیپنگ کریں گے۔