بی جے پی اور آر ایس ایس دہشت گردی پھیلارہی ہیں،شوشیل کمار

Sushil Kumar Shinde

Sushil Kumar Shinde

بھارتی وزیر داخلہ شوشیل کمار شندے نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور آرایس ایس ہندو دہشت گردوں کے کیمپ قائم کرکے دہشت گردی پھیلا رہے ہیں۔ جے پور میں ایک تقریب سے خطاب میں بھارتی وزیر داخلہ شوشیل کمار شندے نے کہا کہ تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس مکہ مسجد اور مالی گاں دھماکوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سیوک سنگھ ملوث ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام کو ان معاملات کو سنجیدگی سے لیکر مزید چوکنا رہنا ہوگا ۔ بھارتی وزیر داخلہ کو اس بیان پر اپنی جماعت کانگریس کے رہنماں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے ۔