تحریک انصاف آج مردان میں جلسہ کرے گی

pti jalsa

pti jalsa

تحریک انصاف آج مردان میں جلسہ کررہی ہے۔ جلسے سے عمران خان کے علاوہ شاہ محمود قریشی بھی خطاب کریں گے۔ جلسے سے پہلے عمران خان کی پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔
تحریک انصاف کا جلسہ ریلوے اسٹیشن زون میں ہورہا ہے۔ کنٹینرز رکھ کر اسٹیج کو تیار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جلسے کی سیکورٹی کے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔
جلسے میں غفور خان ہوتی کے صاحبزادے اورنگ زیب ہوتی اور خواجہ محمد خان ہوتی کے علاوہ مردان کی چند اہم سیاسی شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔