کراچی : تیز رفتار ٹرک جناح برج سے نیچے جا گرا

karachi

karachi

کراچی میں نیٹی جیٹی کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرک رکاوٹیں توڑتا ہوا جناح برج سے نیچے جاگرا جس کے نتیجے میں دوافراد شدید زخمی ہوگئے۔ تیزرفتار ٹرک کیماڑی سے ماری پور کی جانب جا رہا تھا۔
دونوں شدید زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ٹرک نیچے گرنے کے باعث مکمل طور پر تباہ ہوگیا جسے کرین کے ذریعے وہاں سے ہٹایا گیا۔