جرائم پیشہ افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے،وزیراعلی سندھ

qaim ali shah

qaim ali shah

سندھ : (جیو ڈیسک)وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کوہدایت کی ہے کہ وہ شہر میں امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنائیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی اختر گورچانی نے وزیراعلی سندھ کو امن وامان کی صورتحال سے آگاہ کیا وزیراعلی سندھ نے ہدایت کی کہ قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اس سلسلے میں کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

وزیر اعلی سندھ نے لیاری میں جرائم پیشہ افراد ، دہشت گردوں کی طرف سے قانون نافذ کرنیو الے اداروں ، پولیس پر دستی بموں اور راکٹ لانچروں سے حملے اور ایس ایچ او سول لائن فواد خان کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیاری میں امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے اور شرپسند عناصر کا سختی سے قلع قمع کیا جائیگا۔