جوہری تنازعہ، ایران کی 6 عالمی طاقتوں کو مذاکرات کی دعوت

saeed jalili

saeed jalili

ایران نے جوہری تنازعے پر امریکا سمیت چھ عالمی طاقتوں کو مذاکرات کی با ضابطہ دعو ت دے دی۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے جوہری مذاکرات کار سعید جلیلی نے تہران میں ایران کے سفارتکاروں کو بتایا کہ چھ عالمی طاقتوں کو متنازع جوہری پروگرام پر مذاکرات کے نئے دور کی باضابطہ دعوت دے دی گئی ہے۔
سعید جلیلی کا کہنا تھا امریکا سمیت چھ عالمی طاقتوں کو مذاکرات کے نئے دور کی تجویز دے دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن کو مذاکرات کے انعقاد کیلئے خط بھیجا جائے گا۔