چین میں برڈ فلوسے ایک شخص ہلاک

bird flu

bird flu

چین کے صوبے گونگ ڈونگ میں ایک شخص برڈ فلو کے باعث ہلاک ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق مرنے والا انتالیس سالہ شخص بس ڈرائیور تھا جسے چند روز قبل نمونیہ کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے شخص سے رابطے میں آنے والے ایک سوبیس افراد کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے، برڈ فلو کا وائرس پولٹری سے پھیلتا ہے اور ایک سے دوسرے شخص کو باآسانی منتقل ہوتا ہے۔