حقانی نیٹ ورک:دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے پر غور

Mark Toner

Mark Toner

امریکہ نے حقانی نیٹ ورک کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کے مطابق حقانی نیٹ ورک پر دوہزارآٹھ سے پابندیاں عائد ہیں تاہم اب اسے دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ حقانی نیٹ ورک کے ارکان سنگین زدران، سراج الدین حقانی، بدرالدین حقانی، ناصرالدین حقانی، خلیل حقانی، احمد جان وزیر اور فضل ربی پر پہلی ہی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
مارک ٹونر نے کہا کہ محفوظ پناہ گاہیں تشویش کا باعث ہیں اور یہ پاکستان اور امریکہ دونوں کیلئے خطرناک ہیں۔ اس لئے ان کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیساتھ تعلقات میں چیلنجز درپیش ہیں تاہم صدر براک اوباما کی انتطامیہ پاکستان کیساتھ مثبت انداز میں کام کرنا چاہتی ہے۔