دبئی ٹیسٹ،سری لنکا پہلی اننگ میں 239رنز بناکرآٹ

pak test

pak test

پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن سری لنکا کی پوری ٹیم دو سو انتالیس رنز بناکر آٹ ہو گئی ۔ پہلے دن کھیل ختم ہو نے تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے بیالیس رنز بنا لیے۔
دبئی اسپورٹس اسٹیڈیم میں سری لنکانے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی ۔ کمارسنگاکارا نے اٹھہتر رنز بنائے ، ویل گدیرا اور رنگاناہیراتھ نے نویں وکٹ کی شراکت میں اٹھہتر رنز کا اضافہ کیا۔ویل گدیرا نے اڑتالیس اور ہیراتھ نے اٹھائیس رنز اسکورکئے۔
پاکستان کے عمرگل اور سعید اجمل نے تین تین جبکہ جنیدخان اور عبدالرحمن نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے بیالیس رنز بنا لیے۔ محمد حفیظ اٹھارہ اور توفیق عمر بیس رنز پر ناٹ آٹ ہیں