دبئی ٹیسٹ : تیسرے دن سری لنکا کے ایک وکٹ پر اٹھاسی رنز

sri lanka

sri lanka

دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام تک پاکستان کے خلاف سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر اٹھاسی رنز بنا لیے جبکہ پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے اسے ابھی مزید چوہتر رنز درکار ہیں۔
اس سے قبل تیسرے دن پاکستان نے نامکمل اننگز دوسو اکیاسی رنز چار کھلاڑی آٹ سے شروع کی اور پوری ٹیم چار سو تین رنز بناکر آوٹ ہوئی۔اسد شفیق نے انسٹھ، کپتان مصباح الحق اوروکٹ کیپر عدنان اکمل نے اکتالیس،اکتالیس رنز بنائے۔سری لنکاکے دھمیکا پرساد اور دلشن نے تین تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ ویل گدیرا اور رنگاناہیراتھ نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔اس طرح پاکستان نے ایک سو چونسٹھ رنز کی سبقت حاصل کرنے کی۔
جواب میں سری لنکن ٹیم نے دن کے اختتام تک ایک وکٹ پر اٹھاسی رنز بنالیے ہیں۔ پرانا ویتھانا بیالیس اور کمارا سنگاکارا انتیس رنز کیساتھ چوتھے روز کا آغاز کرینگے۔ سری لنکن ٹیم کو سبقت حاصل کرنے کیلئے چوہتر رنز درکار اور نو وکٹیں باقی ہیں۔