رابطہ چوکیوں کا مقصد نیٹو حملے جیسے واقعات روکنا ہے۔ پینٹاگون

pantagone

pantagone

پینٹاگون نے کہا ہے کہ سرحدی رابطہ چوکیوں سے پاک فوج کی واپسی عارضی ہے، رابطہ چوکیوں کے قیام کا مقصد نیٹو حملے جیسے واقعات کو روکناہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے پریس سیکرٹری جارج لٹل نے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران تسلیم کیا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات مشکل مراحل سے گزر رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان ماضی جیسا تعاون اور رابطہ بحال کرنے کی کوشش جاری ہے۔ جارج لٹل کا کہنا تھا پاکستان سے تعلقات کی مکمل بحالی چاہتے ہیں۔
پینٹاگان کے ترجمان جان کربی نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان نے سرحدی رابطہ چوکیوں سے تمام فوجی واپس نہیں بلائے،ایک ایک افسر ہر پوسٹ پرموجود تھا۔ پر امریکا کی خواہش ہے کہ پوسٹوں پر مطلوبہ فوجی موجود رہیں۔ بحریہ کے کیپٹن جان کربی کا کہنا تھاکہ فوج کی واپسی سے نیٹو حملے جیسے واقعات کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔