رنگ روڈ لاہور پولیس اہلکاروں نے کرپشن اور جرائم میں تمام محکموں کے ریکارڈ توڑ دئیے

Corruption

Corruption

لاہور (کرائم رپورٹر) رنگ روڈ لاہور پولیس اہلکاروں نے کرپشن اور جرائم میں تمام محکموں کے ریکارڈ توڑ دئیے ذرائع کے مطابق رنگ روڈ لاہور پولیس اہلکارشہریوں کو موٹروے اینڈہائی وے پولیس کا جھانسہ دے کر مختلف طریقوں میں لوٹ لیتے ہیں۔

چالان کرنے کے ساتھ ساتھ مسافر خواتین سے بدتمیزی بھی کرتے ہیں رنگ روڈ لاہورپولیس اہلکاروں متعدد ملازمین ایسے بھی ہیں جو مختلف محکموں سے ریٹائرڈ ہیں رنگ روڈ لاہور پولیس کیخلاف شہری شکایات موٹروے اینڈہائی وے پولیس حکام کو کرتے ہیں جبکہ رنگ روڈ لاہورپولیس اہلکار کیخلاف شکایات صرف کمشنر لاہور اور ایس پی رنگ روڈ لاہور سن سکتے ہیں۔

جس کی وجہ سے شہریوں انصاف کے حصول کیلئے مشکلات کا سامناہے ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیاہے رنگ روڈ لاہورپولیس اہلکاروں جرائم پیشہ افراد بھی شامل ہیں ہربنس ، ائیرپورٹ سیکرٹرٹ پر تعینات راضون، ندیم سمیت 50سے زائد ملازمین کا ریکارڈ بھی محکمہ کے پاس نہیں۔