سانحہ کلر کہار : جاں بحق افراد کی تدفین کر دی گئی

Kallar Kahar

Kallar Kahar

سانحہ کلر کہار میں جاں بحق ہونے والے طلبہ اور اساتذہ کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد فیصل آباد میں تدفین کردی گئی۔ اس موقع ہر آنکھ آشکبار تھی شہر کی گلی کوچوں میں سناٹا چھا یا ہوا ہے جبکہ فضا سوگوار ہے۔
علاوہ ازیں آئی جی موٹر وے ظفر اللہ خان نے سانحہ کلر کہا کی تحقیقات کے ئے ڈی آئی جی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی موٹر وے پولیس ترجمان کے مطابق تحقیاقاتی کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی ڈاکٹر شفیق ہونگے جبکہ کمیٹی میں ڈی آی جی شاہد یار ایس ایس پی اشفاق احمد شامل ہونگے حادثے کی وجوہات اور غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کرے گی۔ کمیٹی پانچ روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
ذرائع کے مطابق اوور لوڈ بس کو موٹر وے پر داخل ہونے کی اجازت دینے والے تمام افراد جن کی وقوعہ کے رواز کلر کہار رینج میں ڈیوٹی تھی کو بینات قلمبند کرانے کے لئیے طلب کر لیا گیا ہے۔