سر ولیم پٹری

Flinders Petrie

Flinders Petrie

انگریز ماہر مصریات۔ سر ولیم پٹری1853ء میں پیدا ہوئے۔ 1875 تا 1880 آثار قدیمہ کی تحقیق کی اور اپنے نتائج دو ضخیم کتابوں میں قلمبند کیے ۔ 1881 میں اہرام اور قدیم معبدوں کا مطالعہ کرنے کے لیے مصر گیا اور اپنے تاثرات ایک کتاب میں بیان کیے۔ پھر مصر کے مختلف حصوں میں اہم کھدائیاں کیں۔ 1885 میں نیل کے ڈیلٹا میں ایک قدیم یونانی شہر دریافت کیا۔

آئندہ سال فرعون کے زمانے کے دو شہر دریافت کیے۔ 1891 میں میدم کا قدیم مندر ڈھونڈ نکالا۔ 1892 میں مصری مرکز تحقیق قائم کیا۔ جسے 1905 میں توسیع دے کر آثار قدیمہ کی اکیڈیمی بنادیا۔ 1923 میں اسے عظیم ترین ماہر مصریات قرار دے کر سر کا خطاب دیا گیا۔ 1927 سے 1938 تک فلسطین کے مختلف حصوں میں کھدائی کرائی۔ آثار قدیمہ پر متعدد کتابوں کا مصنف ہے۔ ان کا انتقال 1942ء میں ہوا۔