سندھ ہائی کورٹ نے بارہ مئی واقعے کے متعلق پٹیشن بحال کر دی

sindh court

sindh court

سندھ ہائی کورٹ نے 12مئی سے متعلق سماجی کارکن اقبال کاظمی کی پٹیشن بحال کر تے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے۔ درخواست کی سماعت چیف جسٹس مشیر عالم اور جسٹس احمد علی شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔
مدعی ایڈووکیٹ اقبال کاظمی نے درخواست میں موقف اختیارکیا کہ ان سے درخواست واپس لینے کے لئے زبردستی دستخط کرائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ بارہ مئی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔